اسےپیار کب میری ذات سےتھا
اسےتومطلب اپنی بات سےتھا
آج وہ بھی گمنام ہے زمانےمیں
جو مشہور میری چاہت سےتھا
وہ بھی مفادپرست تھا اوروں کی طرح
یہ تو ظاہر اس کی ہر بات سےتھا
سنا ہےاس نےکسی سےوفا نہیں کی
وہ کھیلتا ہرکسی کےجذبات سےتھا
بہت چھوٹی تھیں سوچیں اس کی اصغر
جس کاتعلق اونچی ذات سےتھا