عشق نے پاگل کر دیا تو کیا کرو گے
سانحہ کوئی ایسا ہوا تو کیا کروگے؟
ساتھ جس کا عمر بھر تم چاھتے ہو
وہی ساتھ چھوڑ گیا تو کیا کروگے۔؟
محبت کے جذبات ابھی ابھرے نہیں ہنوز
دل آپے سے باہر ہوگیا تو کیا کرو گے؟
کر رھے ہو گھر تعمیر تم ریت پر
ہوا کا کوئی جھونکا لگا تو کیا کرو گے؟
سب کو چکھنا ھے ذائقہ آخر موت کا
زندگی نے اگر دھوکا دیا تو کیا کرو گے؟
کھلی آنکھون سے سپنے دیکھ رھے ہو
حقیقت سے اگر واسطہ پڑا تو کیا کرو گے
جس کے انتظار مین بیٹھے ہو تم شام و صبح
وہ اسد تیرے سامنے آگیا تو کیا کرو گے؟؟؟