اظہار

Poet: By: fatima sher, kotri

شام ڈھلے جب پنچھی اپنے آشیانوں کو لوٹ جائے
سورج آکاش کی اور چھپ جائے
چاند آنکھیں کھولے اور مسکائے
جگنوں پھو لوں سے اٹکھیلیاں کرے
ستارے نیلے امبر کی مانگ سجائے
باد صبا کے جھونکے خوشبو سے باتیں کرے
سمے کے اس پل مجھے اپنی بانہوں کے حصار میں لینا
میری زلفوں سے کھیلنا
میرے ہونٹوں کو اپنے ہونٹوں کا جام بخشنا
اور پھر دھیرے مدھم سے لہجے میں
اپنی محبت کا اظہار کرنا
اقرار کرنا اور کہ دینا میں تمھارا ہوں

Rate it:
Views: 487
15 Mar, 2011