اظہار

Poet: Ahmad Faraz By: uzma ahmad, Lahore

پتھر کی طرح اگر میں چپ ہوں
تو یہ نہ سمجھ کہ میری ہستی
بیگانہء شعلہء وفا ہے
تحقیر سے یوں نہ دیکھ مجھ کو
اے سنگ تراش تیرا تیشہ
ممکن ہے ضرب اولیں سے
پہچان سکے کہ میرے دل میں
جو آگ تیرے لئے دبی ہے
وہی میری زندگی ہے

Rate it:
Views: 393
31 Oct, 2011