لو اب یہ بھی کام کرتا ہوں
آج اعلانِ عام کرتا ہوں
دل تو تمھیں دیا ہی تھا
جاں بھی تمھارے نام کرتا ہوں
نئے کپڑے، نئے جوتے، نئی خوشبو، نئی باتیں
تیری ہر ملاقات پر نیا اہتمام کرتا ہوں
تیری تصویر رکھ کے سامنے، ہوتا ہوں محو ایسا
دن بھر ہوں یہی کرتا، یونہی شام کرتا ہوں
سنگ رہیں گے عمر بھر یہ حاوی کا ہے وعدہ
اب اپنی تعریف کیا کروں، بس اختتام کرتا ہوں