افسانے کا عنوان
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birminghamمیرے افسانے کا کوئی عنوان نہیں ہے
مجھے اس سے محبت ہے جس سے پہچان نہیں ہے
وہ یہاں سے جانے کا نام نہیں لیتے
یہ میرا دل ہے کرائے کا مکان نہیں ہے
اس کے عشق میں اپنی ہستی مٹا دی
میں وہ جسم ہوں جس میں جان نہیں ہے
اسے بھول جاؤں ایسا ممکن نہیں ہے
مگر اسے پانا بھی تو آسان نہیں ہے
کاش وہ میری زندگی میں چلی آئے
اس کے سوا اور کوئی ارمان نہیں ہے
اس تنہائی میں کس کو آواز دوں
اک تیرے سوا کوئی بھی مہربان نہیں ہے
دنیا کی چالوں کو نہ سمجھ سکے
اب اصغر اتنا بھی انجان نہیں ہے
More Love / Romantic Poetry






