الوداع
Poet: Muzammal Mukhtar Azam By: Muzammal Mukhtar Azam, Lahoreچلو اب الوداع
کہہ دو
تم اپنے راستے
چل دو
یہی ممکن نظر آئے
تیری زلف کو زیبا ہو
تو مجھ کو
بھول جاؤ تم
مگر یہ یاد رکھ لینا
تمہیں پھر لوٹ آنا ہے
مگر
جب
لوٹ آؤ گے
تو
ڈھونڈو گے
مجھے ہر سو
پکارو گے
بلاؤ گے
مگر نہ مجھ کو پاؤ گے
کفِ افسوس مت ملنا
تمہارا ہی یہ کہنا تھا
کہ قسمت
اک حقیقت ہے
More Love / Romantic Poetry






