محبت مرَ نہیں سکتی کبھی بھی
میرے محبوب ا تنا یاد رکھنا
ہز اروں سال ہم زندہ رہیں گے
وفاؤں کا شہر آ باد رکھنا
میں جیتا جا گتا احساس بن کر
ہر ا ک لمحہ تمہارے پاس ہو نگا
ہو ا سے جب کھلا کوئی دریچہ
مرِے قدموں کی آ ہٹ جان لینا
مجھے ہر رُوپ میں پہچان لینا
نگارِ صبح کی رعنائیوں میں
سکوتِ وقت کی پنہا ئیوں میں
تمہاری سانس کی گہرا ئیوں میں
کسی محفل ، کہیں تنہا ئیوں میں
کہیں بے نام سی پرچھائیوں میں
کبھی بے درد سی انگڑائیوں میں
کبھی آ نسو ، کبھی شہنا ئیوں میں
ہو تیرے سامنے جو رُوپ میرا
مجھے ہر رُوپ میں پہچان لینا
بہت چپکے سے میرا نام لینا
مرِے بازو کو کسَ کر تھام لینا
محبت مرَ نہیں سکتی کبھی بھی
مرِے محبوب ا تنا یاد رکھنا
نہیں ممکن کسی صورت جدائی
زمانہ ہو کہ ہو ساری خدائی