امید
Poet: روبی خان By: روبی خان, Lahoreپھُول بکھرے ہیں رنگ نکھرے ہیں
لب پے خوشیوں کے صرف فقرے ہیں
دُور تک روشنی نظر آئے
اب اندھیروں سے ہم بھی نکلے ہیں
آج دُنیا بھی ہم کو اچھی لگے
اب نا کوئی بھی لب پے شکوے ہیں
نا رہی غم کی کوئی پرچھائی
ہر طرف قہقہے ہی بکھرے ہیں
More Love / Romantic Poetry






