ان آنکھوں کو جب ایک نظر دیکھوں
ان میں چاہت کا ایک سمندردیکھوں
اپنے دل و نظر میں بسا کر اسے
جی چاہے یوں ہی عمربھردیکھوں
اسے آنکھوں سے دور جانے نہ دوں
اپنے پاس بٹھا کر عمر بھر دیکھوں
ایک مدت سےمیرے دل کی تمنا ہے
اس کےساتھ بساکرایک پیارا نگردیکھوں
اسے اصغر کا دیکھنا گوارا ہی نہیں
پھر وہی بتا دے کے میں کدھردیکھوں