اپنی آنکھوں میں اور کیا رکھتےہیں
تیری صورت ان میں بسا رکھتےہیں
زمانے میں ان کی تشہیر نہیں کرتے
زخموں کو سینےمیں چھپا رکھتےہیں
جودرد ملتے ہیں کسی کی چاہت میں
انہیں زندگی بھرسینےسےلگا رکھتےہیں
محفل میں تیرا نام لب پہ نا آنے پائے
اپنےدل کو یہ بات سمجھا رکھتےہیں
کسی غیر کےدر پہ سر جھکاتےنہیں
الله جیسی ہستی کوحاجت روا رکھتےہیں