Add Poetry

ان کے حلق سے گلہ نہ اٹھتی اگر میرا جینہ دیکھتے

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

ان کے حلق سے گلہ نہ اٹھتی اگر میرا جینہ دیکھتے
ہم اپنی حالت کے حلقہ بگوش ان کا کیا کرتے

حالت زار سے کہدیا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں
دل کے مختاروں کو آخر بھی کس طرح روکتے

میں نے خوشحال گلستانوں میں غم کا بیج بویا ہے
اِن کھاردار پودوں سے بھلا کون سے پھول کھلتے

امروز درد سہکر بھی اطمینان کی زندگی گذاری
اگر زباں کو زحمت ہوتی تو لحجہ بھی بدلتے

پشیمانی کے زندانوں میں بڑا دیرینہ رہہ گیا تھا
پاؤں میں پڑی تھی زنجیر دروازے کیسے کھلتے

وہ گمنام خدا عصوبت میں بھی چھوڑ گیا سنتوشؔ
کبھی آواز بھی آتی تو ارضی کی خالی جگہ بھرتے

 

Rate it:
Views: 242
08 Jan, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets