انتظار
Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi, Karachiکہتے ہیں کسی روز تجھے ہم بلائیں گے
تیری سنیں گے اور ہم اپنی سنائیں گے
گھیرا غموں نے جب مجھے منہ پھیر چل دیئے
اب فیصلہ ہمارا ہے ہر گز نہ جائیں گے
" اب حالِ دل نہ اپنا کسی کو سنائیں گے "
ورنہ بہت سے لوگ یہاں منہ چھپائیں گے
لے موت کھینچ لائی ترے پاس اب مجھے
ہم نے کہا تھا آخری دم تک نبھائیں گے
اک رسم بھی زمانے کی توڑی نہیں گئی
کہتے تھے کے ستارے بھی ہم توڑ لائیں گے
More Love / Romantic Poetry






