انجان
Poet: yasir qazi By: yasir qazi, karachiآنکھوں سے مرے اشک کو گرتے نہی دیکھا
وہ شخص مرے ضبط کا ثناء خواں بہت تھا
کسی لمحہ بھی مجھے چین سے رہنے نہ دیا
دکھ دینے میں وہ شخص مہربان بہت تھا
کرتا رہا ہر شخص کا وہ تذکرہ لیکن
صرف اک مرے نام سے انجان بہت تھا
بحر عشق کی موجوں پے میں چلتا رہا یاسر
ساحل کے نظاروں سے انجان بہت تھا
More Love / Romantic Poetry







