انجانے میں کر بیٹھا ہوں تبادلہ دل کا
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMانجانے میں کر بیٹھا ہوں تبادلہ دل کا
 ابھی تک پوچھا نہیں ہے فیصلہ دل کا
 
 جب گھرا ہوتا ہوں نشیب وفراز میں 
 کوئی آ کر بڑھا دیتا ہےحوصلہ دل کا
 
 ہر کسی کو اپنا سمجھنے لگتا ہے
 میرےلیے یہ بہت بڑا ہےمسلہ دل کا
 
 میرےدل کاصحرا سنسان پڑارہتاہے
 ادھر سےگزرتانہیں کوئی قافلہ دل کا
 
 وہ پل بھر میں میرا دل توڑ دیتےہیں
 یہ نہیں جانتےکتنانازک ہےمعاملہ دل کا
 
 توں مجھ میں کھوجائے میں تجھ میں
 آ ہم دونوں دور کر لیں یہ فاصلہ دل کا
 
 رات بھریہ چین سےسونےنہیں دیتا
 چارہ گرکودکھانا پڑےگایہ آبلہ دل کا
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 