انداز ہے اُسکا سمندری لہروں جیسا

Poet: Muhammad Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Attock

اب وُہ طوفان ہے نہ شور دریاؤں جیسا
دل کا عالم بھی ہے، بس خلاؤں جیسا

کاش وُہ لوٹا دے میرا احساس سرفرازی
میں اُڑتا پھروں پھر سے ہواؤں جیسا

پھر اُس کی یاد کا دیا جلنے نہ پائے
بن کے رہ نہ جاؤں سایہ، اندھیروں جیسا

نام سے اُس کے، دل کھاتا ہے ہچکولے
جاوید انداز ہے اُسکا سمندری لہروں جیسا
 

Rate it:
Views: 760
27 Jun, 2010