کس نے چھلنی کیے سینے ؟کس نے کس کو گولی ماری ؟
کس نے زخموں کو خُریدہ؟ کس نے کس کی کھال اتاری ؟
کس نے صحرا پے ترپتاچھوڑ ا؟ کس نے تحقیرِ خاک کر ڈالی ؟
ارے ! کس نے تمغے دیے ؟کسں نے کس کو پھانسی دے ڈالی ؟
کس نے پرواز آسمان کی ؟کس نے آنکھ سے آنکھ ملائی ؟
کس نے بزم ہستی کے راز آفشاں کیے؟ کس نے معرفت کی سمجھ دے ڈالی ؟
کوئ بدلہ ،کوئی بھٹکا ،کوئی سمبھلا ،کوئی تڑپا
کوئی جیتا کوئی ہارا ، کوئی مایوس کوئی پرجوش ۔