اور سے جب اور ہو جائیں گے ہم
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, MOSCOWاور سے جب اور ہو جائیں گے ہم 
 پھر تو زیر ِ غور ہو جائیں گے ہم 
 
 کیا خبر تھی اک گواہی کے سبب 
 سلطنت کے چور ہو جائیں گے ہم 
 
 کیا خبر تھی درد جیسی چیز سے 
 آشنا اس طور ہو جائیں گے ہم 
 
 عشق سے وعدہ وفا کرتے ہوئے 
 ایک دن بے زور ہو جائیں گے ہم
 
 پھر تماشا دیکھنا چاہیں اگر 
 پھر سہی درگور ہو جائیں گے ہم 
 
 تاج وہ سر کا اگر بن جائیں تو
 شہ جہاں کا دور ہو جائیں گے ہم
 
 توڑنے سے زخم وشمہ آئیں گے 
 تیز ایسی ڈور ہو جائیں گے ہم
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 