سنو! پھر سے کہہ رہا ہوں
اداس نہ ہوا کرو
اداسی میں تم اور بھی سندر لگتے ہو
آنکھوں کے خواب عنوان سا بن جاتے ہیں
ہر عنوان میں اک سوال سا بن جاتے ہیں
کہہ دیتی ہے سب کچھ تمہاری اداسی
زندگی کے کسی موڑ پر اداسی چھوڑ آؤ
خزاں میں بھی بہار کی طرح مسکراؤ
آندھیوں میں بھی مسکان کا دیا جلاؤ
جانتا ہوں اداسیوں میں بھی کمال لگتے ہو
چمن میں کھلے کسی سرخ گلاب کی طرح