اُداسی

Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, sargodha

اُداسی
آنکھوں میں اُتر جاتی ہے
اُداسی کا اگرچہ
کوئی رنگ نہیں ہوتا
اپنا کوئی موسم نہیں ہوتا
مگر جب کبھی بھی دل
بارشوں کا ساتھ دیتا ہے
اور رتجگو کی تنہائی
آنکھوں میں سماتی ہے
اُداسی
اُنکھوں میں اُتر جاتی ہے

Rate it:
Views: 546
16 Aug, 2009