اُن سے وابستہ جو اک یاد میرے پاس ہے جی

Poet: Adil Baggi By: adeel abbas, jauharabad

اُن سے وابستہ جو اک یاد میرے پاس ہے جی
اَب تو بس یہ ہی میرے جینے کی آس ہے جی

لمحے سکون کے سکھ راحتیں ہیں سب وَقتی
مجھے ہر حال میں دکھ ہی میرا راس ہے جی

وہ حال پوچھتا ہے عین میرا وقتِ مَرگ
یوں میرا دوست میرے درد کا شناس ہے جی

دولتِ حسن میسر ہے جسم بینوں کو
جہاں میں کس کو یہاں پیار کا پاس ہے جی

مجھ سے حالات کی نا سازگی کا مت پوچھیں
دن ہیں اُفسردہ ہر شام بھی اُداس ہے جی

ذَرا سی بات پہ آنکھوں کو اَشک بار کرے
مریضِ عشق ہوتا بڑا حساس ہے جی

Rate it:
Views: 414
03 Jul, 2012