Add Poetry

اُن کی آ نکھوں میں محبت کی ضیاء دیکھی ہے

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

اُن کی آ نکھوں میں محبت کی ضیاء دیکھی ہے
بعد مدُت کے عجب آج فضا دیکھی ہے

پیار کے نام پہ مٹ جاتے ہیں ہنستے ہنستے
بعض لوگوں میں تو اس درجہ وفا دیکھی ہے

لگ رہے ہیں وہ بظاہر تو بہت خوش لیکن
اُن کے چہرے پہ اُداسی کی گھٹا دیکھی ہے

اب کسی بات سے ڈرنے کی ضرورت کیا ہے
جب وفا کی ہے تو پھر اُس کی سزا دیکھی ہے

دردِ دِل تھمنے لگا اُس کے ذرا چھونے سے
اُسکےہاتھوں میں عجب ہم نے شفا دیکھی ہے

چاند خود ٹوٹ کے جھولی میں مِری آن گِرا
آج تو میں نے وہ تاثیرِ دعا دیکھی ہے
 

Rate it:
Views: 817
07 Dec, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Love Love
Junaid
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets