اِک دُعا نے بچا لِیا ہے ہمیں
Poet: سلیم کوثر By: Jawad Ahmed, Karachiاِک دُعا نے بچا لِیا ہے ہمیں
ورنہ کِس کِس کی بدُعا ہے ہمیں
اُس کی رُسوائیوں کا ڈر بھی ہے
اور کہنا بھی بَرملا ہے ہمیں
وصل کی آرزُو بھی ہے دِل مِیں
ہجر کا دُکھ بھی جھیلنا ہے ہمیں
دیکھنا یہ ہںے کون بچتا ہے
زخم تو ایک سا لگا ہے ہمیں
عشق تو پہلے بھی ہوئے تھے بہت
لیکن اب کے یہ کیا ہںوا ہے ہمیں
صِرف ہم نے نہیں اُسے کھویا
اُس نے بھی رائیگاں کیا ہے ہمیں
More Love / Romantic Poetry







