Add Poetry

اِک صورت

Poet: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ By: RAAZ BHANEWALI, SIALKOT

وہ صورت ہی کچھ ایسی تھی
انمول ہیرے جیسی تھی !
میں عشق کرتا کیسے نہ !
میں اس پہ مرتا کیسے نہ

وہ صورت بھولی بھالی تھی !
وہ سارے جگ سے نرالی تھی
جب پہلی نگاہ ڈالی تھی
اس نے میری نیند چرالی تھی

اک پل میں کر گئی دیوانہ
وہ صورت تھی کچھ شاہانہ
وہ چھیڑ کے عشق کا افسانہ
وہ بنا گئی مجھ کو پروانہ

وہ صورت عجب صورت تھی
کوئی پرستان کی مورت تھی
میں اس کا ہو گیا دیوانہ
وہ میری ہی ضرورت تھی

اس صورت کا ہائے کیا کہنا
جیسے پھول نے حسن ہو پہنا
جیسے شیشے میں کوئی ہو گہنا
جیسے بہار سے حسن کا بہنا

اس صورت نے چین گنوایا ہے
مجھے ہر لمحہ تڑپایا ہے!!
وہ صورت دکھے تو کہہ دوں میں
وہ میری زندگی کا سرمایہ ہے

Rate it:
Views: 343
27 Jan, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets