صبح کے بادل دیکھے تم نے۔۔؟ کتنے رنگ برساتےہیں بُوندا باندی روشن کرنیں کیا سنگیت سُناتے ہیں۔؟ ابھی اُڑے ہیں چڑیا پنچی موسم کے گُن گاتے ہیں مست ہواوں کے جھونکوں نے مست طبیعت کردی ہے اندر اک انسان ہے عہبر باہر خاکی وردی ہے