میں اپنا دل آباد کروں
کیوں نہ تم کو یاد کروں
میری بےرنگ ہستی میں
تیری یادوں سے رنگ آیا ہے
دل کی ویران نگری کو
تیری یادوں نے مہکایا ہے
تیری یادوں کا ساتھ ہی
میرے جیون کا سرمایہ ہے
کیوں نہہ اس سرمائے سے
میں اپنا دل شاد کروں
کیوں نہ تمہیں یاد کروں
میں اپنا دل آباد کروں