اپنا ہمسفر بنایا ہے

Poet: Shazia Hafeez By: Shazia Hafeez, Attock

تجھے اپنانے کو سب کچھ ٹھکرایا ہے
دنیا سے چھپا کے، دل میں بسایا ہے

رواں ہو میرے جسم میں خون کی طرح
دل و جان سے بڑھ کر تجھے چاہا ہے

تُم بن جینے کا تصور بھی ہو کیسے
اپنی آنکھوں کا نور تجھے بنایا ہے

چھوڑ نہ دینا راستہ میں مسافر کی طرح
میں نے تو تمہیں اپنا ہمسفر بنایا ہے
 

Rate it:
Views: 744
10 Oct, 2009