اپنی آنکھیں دھو لیتے تو اچھا تھا
Poet: Rehan Basheer Shaad By: Rehan Basheer Shaad, Bahawalnagarاپنی آنکھیں دھو لیتے تو اچھا تھا
تنہا بیٹھ کے رو لیتے تو اچھا تھا
دل کی دھرتی بنجر اور ویران سی ہے
بیج وفا کے بو لیتے تو اچھا تھا
دن بھر آنکھیں سرخ چھپاتے پھرتے ہو
رات کو تھوڑآ سو لیتے تو اچھا تھا
ہر اک نام کی نسبت تیرے نام سے ہے
ہم بھی تیرے ہو لیتے تو اچھا تھا
جاگے جلتے جلتے راتیں کاٹیں شاد
سو لیتے یا رو لیتے تو اچھا تھا
More Love / Romantic Poetry






