اپنی آواز تیرےدل تک پہنچاؤں کیسے
بھولنےوالے میں تجھےبھلاؤں کیسے
میرےدل کے سبھی تار ٹوٹ چکےہیں
اب سات سروں میں کچھ سناؤں کیسے
تیرا ہر نقش ذہن سےمٹا دوں گا جاناں
جو مہردل پہ لگی ہےاسے مٹاؤں کیسے
دنیا بھرکےدکھوں کو اپنا بنا کر
غم کے ساز پہ خوشی کےگیت سناؤں کیسے
تیری یاد کاپنچھی جو میرےساتھ رہتا ہے
اپنےتخیل کے پر لگا کراسےاڑاؤں کیسے