اپنی اداؤں سے دل گرفتار کرتا ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

اپنی اداؤں سے دل گرفتار کرتا ہے
جب کرتا ہے نگاہوں سےوارکرتا ہے

اس ستمگرکی ہر ادا قاتلانہ ہے
میرے ارمانوں کا قتل باربارکرتا ہے

میں اس کہ سامنے سہم جاتاہوں
جب وہ میرےدل پہ وار کرتا ہے

جب کبھی بھی اس کاخیال آتا ہے
وہ ہر بارمجھے طالب دیدارکرتاہے

Rate it:
Views: 340
04 Jan, 2014