اپنی اُلجھن کو بڑھانے کی ضرورت کیا ہے
Poet: Nadeem Gullani By: Silsilla, lahoreاپنی اُلجھن کو بڑھانے کی ضرورت کیا ہے
 چھوڑنا ہے تو بہانے کی ضرورت کیا ہے
 
 لگ چُکی آگ تو لازم ہے دھواں اُٹھے گا
 درد کو دل میں چُھپانے کی ضرورت کیا ہے
 
 اجنبی رنگ چھلکتا ہو اگر آنکھوں سے
 ان سے پھر ہاتھ ملانے کی ضرورت کیا ہے
 
 آج بیٹھے ہیں تیرے پاس کئی دوست نئے
 اب تجھے دوست پُرانے کی ضرورت کیا ہے
 
 ساتھ رہتے ہو مگر ساتھ نہیں رہتے ہو
 ایسے رشتے کو نبھانے کی ضرورت کیا ہے
More Love / Romantic Poetry






