اپنی بات سے پہلے
تیری بات کرتا ہوں
میری باتوں میں
تو سنائی دیتا ہے
تیری باتوں میں
خود کو تلاش کرتا ہوں
اپنی بات سے پہلے
تیری بات کرتا ہوں
میرے آئینے میں
تو دکھائی دیتا ہے
تیرے آئینے میں
خود کو تلاش کرتا ہوں
اپنی بات سے پہلے
تیری بات کرتا ہوں
تو مجھے ہر دم
خود میں دکھائی دیتا ہے
اور میں خود کو
تجھ میں تلاش کرتا ہوں
اپنی بات سے پہلے
تیری بات کرتا ہوں