اپنی بھی کوئی ھیر ہو گی

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

اس دنیا میں اپنی بھی تو کوئی ھیر ہو گی
ہاتھوں میں لکھی میرے پیار کی تقدیر ہو گی

میں تجھ سے دور کیسے جا سکوں گا جاناں
جب میرے پاؤں میں تیری محبت کی زنجیر ہو گی

میں اندھیروں میں بھلا کیسے بھٹکوں گا
جب میری آنکھوں میں تیری الفت کی تنویر ہوگی

میرے پیار کو الوداع کہنے والی یاد رکھنا
وہ دن بھی آئے گا جب تو میری چاہت کی اسیر ہوگی

دھن دولت ھیرے موتی تو سبھی ہیں تیرے پاس
میری محبت ملنے کے بعد تو صحیح معنوں میں امیر ہو گی

Rate it:
Views: 345
31 Mar, 2011