اپنی خاموش زندگی میں بلانا مجھ کو

Poet: M.Z By: M.Z, karachi

اپنی خاموش زندگی میں بلانا مجھ کو
اپنے حسین خوابوں کی تعبیر بنانا مجھ کو

میں جو پوچھوں تمھارا حال دل
تو اپنی ھر دھڑکن کی آواز سنانا مجھ کو

میں جو کبھی روٹھ جاؤں تم سے اگر
تو بہت پیار سے تم منانا مجھ کو

جو کبھی ھو دل میں تمھاری حسرت کوئی
بلا جھجھک اپنی ھر حسرت بتانا مجھ کو

جو ھو جاؤ زندگی میں تنہا کسی پل
تو اپنی پیار بھری آواز سے بلانا مجھ کو

Rate it:
Views: 1252
11 Mar, 2011