اپنی نظروں سے ہی گرا تو کیا

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

اپنی نظروں سے ہی گرا تو کیا
پیار ہی بھیک میں ملا تو کیا

خوبصورت حسیں ہے یار مرا
ہجر غم وصل میں دیا تو کیا

طنطنہ بھولا وہ نہیں اپنا
عشق کی آگ میں جلا تو کیا

پیار کرتے رہے ہیں مدت سے
پھول زلفوں میں اب سجا تو کیا

زیست جیسے گزارے اس کی ہے
مجھ کو اس نے نہیں چنا تو کیا

بے وفا میں کہوں اسے کیسے
مل نہیں گر سکی وفا تو کیا

جان سے پیارا ہے مجھے اب بھی
میرا شہزاد نہ ہوا تو کیا

Rate it:
Views: 364
20 Dec, 2020