اپنی ہر خواہش کا نام صبا رکھتے ہیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

آنکھوں میںنالےلب پہ دعا رکھتےہیں
اور بھی بہت کچھ ان کےسوا رکھتےہیں

تمہیں ملنےکےسواکوئی خواہش نہیں
ہم اپنی ہر خواہش کا نام صبا رکھتےہیں

تمہاری اور کوئی نشانی توہمارےپاس نہیں
تمہاری یادوں کو سینےسےلگا رکھتےہیں

ہمیں تو سبھی کج ادا لوگ ملتےہیں
ہم تو اپنےدامن میں وفارکھتےہیں

تیرے ہجر میںمیرے جو لمحےگزرتےہیں
پیار سےان کا نام سزا رکھتے ہیں

Rate it:
Views: 337
16 Jun, 2011