Add Poetry

اپنی یاد سے کہو جاناں

Poet: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ By: RAAZ BHANEWALI, SIALKOT

اپنی یاد سے کہو جاناں
مجھے یاد نہ آیا کرے
کیونکہ تمہاری یاد کے آنے سے
میں کھو سا جاتا ہوں کہیں
اور بے خبر ہو جاتا ہوں زمانے سے
ایسی بے خبری کے عالم میں
تمہاری چاہت کے راز
یہ خاموشی اور پریشانی کے رنگوںسے تحریر الفاز
زمانہ پڑھ لیتا ہے میرے چہرے سے
اس لیے
اپنی یاد سے کہو جاناں
جب گھر میں آئے ہوں مہماں
تو مت آیا کرے
کیونکہ تمہاری یاد آنے کے دوراں
میں غمزدہ سا لگتا ہوں اور پریشاں
تو سب میری اس حالت کا سبب پوچھتے ہیں
ہزار سوال اٹھاتے ہیں تو
میں لا جواب ہو کے رہ جاتا ہوں
اس لیے اپنی یاد سے کہو جاناں
مجھے یاد نہ آیا کرے

Rate it:
Views: 386
13 May, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets