اپنے آپ پہ چادر اوڑھ کے چاندنی رات بناؤں گا
Poet: عبیداللہ عبدی By: عبیداللہ عبدی, Lahoreاپنے آپ پہ چادر اوڑھ کے چاندنی رات بناؤں گا
اور محبوب سے صبح تلک باتوں میں وقت بتاؤں گا
تاکہ عدم موجودگی میں تجھ کو سُونا پن گھیر نہ لے
میں دفتر جانے سے پہلے ماتھا چوم کے جاؤں گا
شاید قدرت کی وہ رضا سمجھے اور اپنا لے مجھ کو
قصداً اپنی گھڑی میں اس کا دوپٹہ اٹکاؤں گا
نفسا نفسی کے عالم میں محبت کی افزائش کو
رب طاقت دے تو تجھ جیسے ہر بستی میں بناؤں گا
اس کے جسمِ اطہر کی شیرینی جاننے کو عبدی
میں سب سے پہلے نظریں، پھر دل، پھر ہونٹ ملاؤں گا
More Love / Romantic Poetry






