اپنے الفاظ میں احساس محبت لکھنا
Poet: Gul Ghani Afridi By: Gul Ghani Afridi, peshawerاپنے الفاظ میں احساس محبت لکھنا
 مجھ پے لازم ہے تجھے اپنی ضرورت لکھنا 
 
 اپنے معروف خصائل سے گزر کر پیارے
 میری عادت تیری رسوائی کو شہرت لکھنا 
 
 تیرا انداز سیکھایا مجھے فن لکھنے کا 
 تم نہ ہوتے تو نہ ہوتی میری فطرت لکھنا 
 
 پاک نظروں سے اسے دیکھ کے لوٹ آتا ہوں
 اے فرشتوں میری الفت کو عبادت لکھنا 
 
 وقت کٹنے میں کچھ آسانی تو ہوجائے گی
 غنی فراق میں گھڑیوں کی طوالت لکھنا
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 