اپنے خوابوں میں رکھو
Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobar KSAمجھے آنکھوں میں سجاؤ اور اپنی سانسوں میں رکھو
میری قسمت کی لکیروں کو بھی اپنے ہاتھوں میں رکھو
اپنے حواسوں پے مجھے خوشبو کی طرح چھانے دو
اپنے شعروں میں لکھو اور اپنی باتوں میں رکھو
میرے خیالوں کو حقیقت کے سبھی پیرھن دے دو
اپنی شاموں میں لے آؤ اور اپنی راتوں میں رکھو
میں سمندر ھوں میری موجوں کو ساحل دے دو
اپنے ھونٹوں پے سجاؤ اور اپنی پیاسوں میں رکھو
میں تیرا سایہ بنوں ساتھ رہوں ھواؤں کی طرح
میرے رنگوں کو سمیٹو اور اپنے خوابوں میں رکھو
More Love / Romantic Poetry






