اپنے دل تک مجھے ایسی رسائی دے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

اپنےدل تک مجھےایسی رسائی دے
میں جدھر دیکھوں تو ہی دکھائی دے

میں تیری محبت کا قیدی ہوں جاناں
زندگی بھر نہ تو مجھ کو رہائی دے

سداکےلیے میرےدل کی رانی بن جا
تومجھےاپنی سلطنت کی شہنشائی دے

میں تیری ایک نظر کا محتاج ہوں جانم
کبھی حقیقت میں اپنی جلوہ نمائی دے

جس سےمیرےچودہ طبق روشن ہوجاہیں
اپنےپیار کی مجھے ایسی روشنائی دے

 

Rate it:
Views: 384
27 Mar, 2018