اپنے لیئے کوئی آزار ہی تو ہیں

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

اپنے لیئے کوئی آزار ہی تو ہیں
ہم زندگی سے بیزار ہی تو ہیں

تیری عظمت تو آسمان چھوُ گئی
ہم ارضی پہ درگذار ہی تو ہیں

ماتھے پہ بندیا کی طرح سجالے
ہم یار تمہارا سینگار ہی تو ہیں

تیری ادا کے تناؤ سے جھکادیا
ابکہ بس ایسے گناہگار ہی تو ہیں

چلو آج سے کچھ بھی نہ سمجھو
ہم کسی کے تعبیدار ہی تو ہیں

یہ دل بھی تو تیری ملکیت ہے
ہم بس کرائے دار ہی تو ہیں
 

Rate it:
Views: 463
05 Jan, 2011