مِنت کروں یا درخواست کروں
کیسے تجھے اپنے نام کروں
تو ایک بار پاس آ میرے
صبح سے شام تک پیار کروں
روٹھ جو جائے تو مجھ سے کبھی
رو کر تجھ کو منا لوں گی
ہر بات پر تیری سر جھکاؤں
کبھی نہ تجھے انکار کروں
دل میں کیا تجھ کو روح میں بسا لوں
زندگی اپنی تیرے ایک اشارے پر نثار کروں