Add Poetry

اپنے پہلُو میں وہ غیروں کو بِٹھاتا کیوں ہے

Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, Karachi

اپنے پہلُو میں وہ غیروں کو بِٹھاتا کیوں ہے
چاہتا جب وہ نہیں مجھ کو جلاتا کیوں ہے

سمجھ آتی نہیں اُس کی انہی باتوں کی مجھے
خُود ہنساتا ہے تو پھر خُود ہی رُلاتا کیوں ہے

کیسے دُوں گا میں زمانے کے سوالوں کے جواب
لوگ پُوچھیں گے کہ وہ تجھ کو ستاتا کیوں ہے

جب بھی اُس شخص کے میں سامنے آ جاتا ہوں
تو وہ چہرے سے نقاب اپنا ہٹاتا کیوں ہے

رات بھر سوچتا رہتا ہوں اِسی بات کو میں
مجھے اُلفت کے ہی قصے وہ سُناتا کیوں ہے

اگر اُس نے میرا نام اِس پہ نہیں لکھا ہے
مجھ سے پھر اپنی ہتھیلی کو چھپاتا کیوں ہے

اُس سے باقرؔ کبھی ناراض جو ہو جاؤں میں
مجھے خوابوں میں وہ رو رو کے مناتا کیوں ہے

Rate it:
Views: 374
21 Mar, 2017
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets