اپنے کاندھے پے سر رکھنے دو
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabiaنا روکوں ان موتیوں کو 
 کہ ، دل ہلکا ہو جائے گا 
 
 آج چھلک جاؤ آنکھوں سے 
 کہ ، دل ہلکا ہو جائے گا 
 
 بہا دو خشک آنکھوں سے ندیاں 
 کہ ، دل ہلکا ہو جائے گا 
 
 لہرے بھی سمندر میں ڈوبے 
 کہ ، دل ہلکا ہو جائے گا 
 
 سن کر داستان ستارے ٹوٹے 
 کہ ، دل ہلکا ہو جائے گا 
 
 بادل بھی گرج کے برسے 
 کہ ، دل ہلکا ہو جائے گا 
 
 سنو! پیارسے اپنی آغوش میں بٹھا لو 
 کہ ، دل ہلکا ہو جائے گا 
 
 اپنے کاندھے پے سر رکھنے دو 
 کہ ، دل ہلکا ہو جائے گا 
 
 چاہے چپ رہو ،مگر مجھے سن لو 
 کہ ، دل ہلکا ہو جائے گا
More Love / Romantic Poetry






