اپنے گھر میں چند پل کی وہ حسیں مہمان ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: washma khan, Kuala Lampur

بنتِ حوا راحتِ جاں راحت انسان ہے
روح آدام پہ خدا کا یہ بڑا احسان ہے

جس کے دم سے ہے منور دوستو یہ کائنات
اپنے گھر میں چند پل کی وہ حسیں مہمان ہے

یہ محبت سے بناتی ہے مکاں کا آشیاں
یہ معطر اپنی ہستی میں حسیں گلدان ہے

قلبِ انساں کے لیے جو باعثِ تسکین ہے
نارسانی سہتے سہتے درد سے ہلکان ہے

وقت کے بازار میں یہ عکس وشمہ دیکھ کر
دم بہ خود یہ سوچ کے میدان میں حیران ہے

Rate it:
Views: 326
30 Apr, 2017