اپنےدل کاوہ مجھے مکان دےگیا ہے
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamاپنےدل کا وہ مجھے مکان دے گیا ہے
سدا یہیں رہو مجھےیہ زبان دےگیاہے
سوچتا ہوں یہ سب کب پورےہوں گے
جو وہ اتنے سارے ارمان دے گیا ہے
وہ ایک دن لوٹ کر آئے گا ضرور
عدالت میں وہ یہ بیان دےگیاہے
اب جو میرا ہے وہ اس کا ہے
وہ ہر شے کالگان دے گیا ہے
اس کہ نام سےدنیاجانتی ہے
مجھےایسی وہ پہچان دےگیاہے
More Love / Romantic Poetry






