اچانک کہیں گم ہوجانے سے ڈر لگتا ہے
Poet: Shaikh Khalid Zahid By: Shaikh Khalid Zahid, Karachiاچانک کہیں گم ہوجانے سے ڈر لگتا ہے
محبت تو کر سکتا ہوں نبھانے سے ڈر لگتا ہے
زندگی ہے جو موت کے قریب کئے جاتی ہے
بس اتنی سی بات سمجھانے سے ڈر لگتا ہے
بضد تھا مجھے کسی کھیل میں حصہ بنا لیتا
کھیلا نہیں کہ اسکو ہرانے سے ڈر لگتا ہے
ضرورت اسکی ایسی کوئی خاص کب تھی
مگر پھر بھی اسے بھگانے سے ڈر لگتا تھا
زندگی کی قید سے کب بھاگ چکا ہوتا راہی
بس زمانے کے رونے دھونے سے ڈر لگتا ہے
More Love / Romantic Poetry







