تیرے دربار میں یہ سر جھکانا بارہا اچھا لگا
خطا کرنا خطا کر کے خطا سدھارنا اچھا لگا
کبھی خود سے الجھنا اور کبھی لوگوں کو الجھانا
کبھی الجھن کو سلجھانا کبھی سلجھن کو الجھانا
انوکھے معاملوں میں سر کھپانا ہی بڑا اچھا لگا
کہانی گیت افسانے نہ جانے اور بھی کیا کیا
ہمیں اس زندگی میں کیا برا اور کیا بھلا اچھا لگا
کبھی ترک ہجوم کرنا خود میں آپ کھو جانا
کبھی سب سے الجھنا مان جانا روٹھنا اچھا لگا
مقدر نے ہمیں عظمٰی جو دکھلایا وہ دیکھا ہے
جو سیکھا ہے سبھی کو وہ بتانا بارھا اچھا لگا