اچھا نہیں لگتا

Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, sargodha

کسی سے بات کرنا بولنا اچھا نہیں لگتا
تجھے دیکھا ہے جب سے دوسرا اچھا نہیں لگتا

تیری آنکھوں میں جب سے میں نے اپنا عکس دیکھا ہے
میرے چہرے کو کوئی آئینہ اچھا نہیں لگتا

تیرے بارے میں دن بھر سوچتا رہتا ہوں لیکن
تیرے بارے میں سب سے بولنا اچھا نہیں لگتا

یہاں اہل محبت عمر بھر برباد رہتے ہیں
یہ دریا ہے اسے کچا گھڑا اچھا نہیں لگتا

میں ان چاہت کی اس منزل پہ آپہنچا ہوں
تیری جانب کسی کا دیکھنا بھی اچھا نہیں لگتا

Rate it:
Views: 940
17 Jul, 2009